179

لاہور: پنجاب کے 58 ہزار بلدیاتی نمائندے عہدوں سےفارغ ہوگئے.

لاہور (اسد الیاس سے) محکمہ بلدیات پنجاب نے بلدیاتی ایکٹ2019 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے بعد صوبے کے 58 ہزار بلدیاتی نمائندے عہدوں سے فارغ ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق 30 اپریل کو پنجاب اسمبلی نے نئے بلدیاتی نظام کا مسودہ قانون منظور کرلیا تھا اور منظورکردہ بل گورنرپنجاب کو منظوری کے لئے بھجوایا دیا گیا تھا، بلدیاتی ایکٹ پر گورنر پنجاب کے دستخط ہونے کے بعد سیکرٹری بلدیات پنجاب نے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے بعد مقامی حکومتیں تحلیل اور صوبے کے 58 ہزار بلدیاتی نمائندے عہدوں سےفارغ ہوگئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایکٹ سیکشن 120 کے تحت نئے بلدیاتی انتخابات ایک سال میں ہوں گے اور اس وقت تک ایڈمنسٹریٹرز کام کریں گے، پنجاب کے27 اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز اور 9 ڈویژنوں میں کمشنرز بطور ایڈمنسٹریٹرز تعینات ہوں گے، جن کی فہرست جلد جاری ہو جائے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں