194

لاہور: بیرون ممالک کام کرنے والے پاکستانیوں کی تعداد 80لاکھ سے تجاوز کر گئی.

لاہور( این این آئی) بیرون ممالک کام کرنے والے پاکستانیوں کی تعداد 80لاکھ سے تجاوز کر گئی جبکہ گزشتہ سات سالوں میں دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں نے 120ارب ڈالر پاکستان بھیجے۔ ایک رپورٹ کے مطابق بیرون ملک سے اپنے ملک پیسہ بھیجنے والے ٹاپ ٹین ممالک کی فہرست میں پاکستان کا ساتواں نمبرہے۔ رواں مالی سال کے ابتدائی آٹھ ماہ (جولائی تا فروری) پاکستانیوں نے 14ارب35کروڑ ڈالر وطن بھجوائے جو کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 12ارب 83کروڑ ڈالر کے مقابلے میں 11.8فیصد زائد ہیں۔ سا ت سالوں میں پاکستانیوں نے دنیا بھر سے 120ارب ڈالر پاکستان بھیجے جن میں سعودی عرب سے 34.4، عرب امارات سے 26، امریکہ سے17.4 جب کہ دیگر خلیجی ممالک سے 14ارب ڈالر ملک میں آئے۔ 2018ء کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا میں بیرون ممالک سے اپنے ملک پیسہ بھیجنے والے ٹاپ ٹین ممالک میں پاکستان کا ساتواں نمبر ہے۔ بیرون ملک سے آنے والی ترسیلات زر ہماری جی ڈی پی کا 6.9 فیصد ہیں۔ بیرون ممالک کام کرنے والے پاکستانیوں میں ایک بڑی تعداد عرب ممالک میں کام کرنے والوں کی ہے۔ صرف خلیجی ممالک میں 60 ہزار انجینئرز، 18ہزار ڈاکٹرز، 7ہزار نرسز، 30ہزاراکاونٹنٹ اور6 لاکھ لیبر کام کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں