201

پاکپتن: راہ حق ویلفیئر فاونڈیشن کی جانب سے افطاری کے علاوہ ہر سال ہزاروں گھروں میں راشن بھی تقسیم کیا جاتا ہے. چیئر مین چوہدری صغیر انجم.

پاکپتن (رانا صفدر سے) گھر گھر راشن دینے کا سلسلہ جاری ہمارا عہد ہے۔ ہر گھر میں جو راشن نہ ہونے کی وجہ سے روزہ نہیں رکھ سکتے ا ُن تک راشن پہنچایا جائے او ر ہم پورے مہنے کا راشن اُن تک پہنچائیں گے۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین راہ حق ویلفیئر فاؤنڈیشن چوہدری صغیر انجم اور میاں با بر صغیر نے سینئر صحافی شیخ اظہر کو انٹر ویو دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر سال ہزاروں گھروں میں راشن تقسیم کیا جاتا ہے جن سے وہ لوگ مستفید ہوتے ہیں۔ جو راشن نہ ہونے کی وجہ سے روزے نہیں رکھ سکتے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی ٹیم تک تشکیل دی ہوئی ہے۔ جو اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچاتی ہے اور یہ سلسلہ یوں ہی پورے رمضان جاری رہے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں