206

کراچی: آئی جی سندھ کلیم امام نے عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا.

کراچی (محمد یوسف سے) آئی جی سندھ کلیم امام نے عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا انہوں نے کہا کہ انسانی زندگی سے کھیلنے والے عناصر سے کسی بھی قسم کی رعایت نہ برتی جائے۔ سندھ میں ہر ضلع اور تھانے کی حدود میں عطائی ڈاکٹروں کی فہرست بنا کر کارروائی کرکے رپورٹ دی جائے۔ آئی جی سندھ اور سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے صوبے کی سطح پر رابطوں کے حوالے سے آئی جی سندھ کلیم امام کی صدارت میں سی پی او آفس کراچی میں عام اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے سی ای او نے شرکت کی اور کمیشن کے امور سے متعلق بریفنگ دی جب کہ آئی جی سندھ نے عطائی ڈاکٹروں کی بابت سندھ کے تمام ڈی پی اوز کو ہدایات دیں کہ وہ تھانے کے حدود میں موجود عطائی ڈاکٹروں کی فہرست بنائیں اور کارروائی کرکے رپورٹ دیں۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کو مکمل معاونت فراہم کی جائے کیونکہ یہ انسانی صحت اور زندگی کا معاملہ ہے۔ نیز انسانی زندگی سے کھیلنے والوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی رعایت نہ کی جائے۔ اجلاس میں وڈیو لنک کے ذریعے ایڈیشنل آئی جی سمیت شہید بینظیرآباد، میرپور خاص، سکھر اور لاڑکانہ کے ڈی آئی جیز نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں