196

پاکپتن: آزادی صحافت کے لیے صحافیوں کے معاشی مسائل حل کرنا ضروری ہیں.جہانگیر احمد وٹو.

پاکپتن (محمد امین سے) آزادی صحافت کے لیے صحافیوں کے معاشی مسائل حل کرنا ضروری ہیں میڈیا ریاست کااہم ستون ہے میڈیا ورکرز جان ہتھیلی پہ رکھ کر اپنے فرائض سرانجام دیتے ہیں ان خیالات کا اظہار ایف ایم ریڈیو کے معروف آر جے ایکسپلورول سکول کے پرنسپل جہانگیراحمد وٹو نے عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تفصیلات کے مطابق پریس کلب پاکپتن رجسٹرڈ کے زیر اہتمام عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر ایکسپلورول سکول میں کیک کاٹا گیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر سید سلمان حسین شاہ چیئرمین الیکشن کمیشن پریس کلب پاکپتن رجسٹرڈو سیکرٹری جنرل پاکستان سوشل ایسوس ایشن حکیم لطف اللہ چیئرمین پریس کلب پیر امداد حسین صدرپریس کلب وقار فرید جگنو چیئرمین الیکٹرونک میڈیا محمد امجد خاں سیکرٹری انفارمیشن حیدر علی شہزاد نائب صدر انجمن صحافیاں طارق محمود کمبوہ پیر توصیف رمضان انفارمیشن آفس سے محمد اقبال اور محمد ظفر بھی موجود تھے جہانگیر احمد وٹو نے کہا کہ صحافت نے بڑے بڑے انقلابات کوجنم دیا اورظالم حکمرانوں کے دانت کھٹے کردیے عالمی پیمانہ پر ایسے کئی مقام آئے جب صحافت کی بے پناہ طاقت اس کی عوامی مقبولیت اوراس کی تنقید سے خوف زدہ ہوکر اس پرپابندیاں عائد کی گئیں آج عالمی دِن منانے کا حقیقی تقاضا ہے کہ صحافی برادری کے جائز حقوق ملنے چاہیے وطن عزیز کے حصول کے دوران میڈیا کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ میڈیا کی اہمیت کبھی بھی ختم نہیں کی جا سکتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں