215

عارفوالا: پسماندہ علاقہ میں بوتیک سنٹر کا آغاز خوش آئند ہے علاقہ کے لوگوں کو خریدوفروخت کیلئے بڑے شہروں کا سفر نہیں کرنا پڑے گا. غلام فریدالدین ایڈووکیٹ.

عارفوالا (خصوصی رپورٹ) پسماندہ علاقہ میں بوتیک سنٹر کا آغاز خوش آئند ہے علاقہ کے لوگوں کو خریدوفروخت کیلئے بڑے شہروں کا سفر نہیں کرنا پڑے گا ان خیالات کا اظہار جناح گروپ آف لائیرز کے کوارڈینٹر و جنرل سیکرٹری پریس کلب پاکپتن غلام فرید الدین چشتی ایڈووکیٹ نے عارفوالہ میں آپشنز بوتیک سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر آپشنز بوتیک سنٹر کی اونر اقراء شہزادی ایڈووکیٹ جناح گروپ کے چیئرمین اویس عدیل احمد خاں بلوچ، چیئرمین پریس کلب پاکپتن پیر امداد حسین عبدالحنان خاں ایڈووکیٹ، مرزا ارسلان احمد ایڈووکیٹ، محمد احمد گوندل ایڈووکیٹ، محسن شاہ جیلانی ودیگر بھی موجود تھے آپشنزبوتیک کی چیف ایگزیکٹو اقراء شہزادی ایڈووکیٹ نے کہا کہ پسماندہ علاقوں میں معیاری اشیاء کیلئے کوشاں ہیں پسماندہ علاقوں کے لوگ مناسب سہولیات نہ ملنے کے باعث موجودہ دور کی جدت سے غیر آشنا ہیں،ان علاقوں میں معیار کے مطابق اشیاء فراہم کر کے مقامی لوگوں کیلئے خریدوفروخت میں آسانی پیدا کی جاسکتی ہے .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں