222

پاکپتن: کمہاری والا میں تیسرے جماعت کا طالب علم اغوا، پولیس نے بازیاب کرکے ورثاء کے حوالے کردیا.

پاکپتن (وقار فرید جگنو سے) گھر سے کھیلنے نکلنے والے تیسری جماعت کے طالبعلم کو نامعلوم افراد نے اغواء کر لیاپولیس تھانہ صدر نے مغوی بچے کو برآمد کرکے ورثاء کے حوالے کردیا. تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ کمہاری والا میں تیسری جماعت کا طالبعلم کمسن بچہ گھر سے کھیلنے کیلئے نکلا تو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا. بچے کے والد کی درخواست پر تھانہ صدر پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ جس پر ڈی پی او پاکپتن عبادت نثار نے ایس ایچ او صدر کی قیادت میں بچے کی بازیابی کیلیے ٹیم تشکیل دے رکھی تھی، ایس ایچ او صدر عابد عاشق مہار نے میڈیا کو بتایا کہ ملزمان بچے کو نیم بے ہوشی کی حالت میں باغ میں چھوڑ کر فرار ہوگئے. پولیس تھانہ صدر نے مغوی بچے کو برآمد کرکے ورثاء کے حوالے کردیا ہے. ملزمان کی گرفتاری کیلیے پولیس اہلکار چھاپے مار رہے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں