194

ساہیوال: رمضان بازار میں خواتین اور ضعیف افراد کیلئے کاؤنٹر زمیں اضافہ کیا جائے. محمد زمان وٹو، ڈپٹی کمشنر.

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) ڈپٹی کمشنر ساہیوال محمدزمان وٹو نے رمضان بازار ریلوے روڈ کا دورہ کیااور اشیائے خوردونوش سمیت آٹا، چینی، گھی کے سٹالز کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے رمضان بازار میں صفائی ستھرائی کے عمل کابھی جائزہ لیا۔ انہوں نے انچارج رمضان بازار کو ہدایت کی کہ رمضان بازار میں خواتین اور ضعیف افراد کیلئے کاؤنٹر زمیں اضافہ کیا جائے جبکہ اشیائے ضروریہ کا کوٹہ بھی بڑھایا جائے تاکہ شہری رمضان بازاروں میں باآسانی تمام اشیاء خرید سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں لگائے گئے رمضان بازاروں میں عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائیگا۔ حکومت کی ہدایت کے مطابق عام مارکیٹ کی نسبت سستے رمضان بازاروں میں آٹا چینی پر خصوصی سبسڈی فراہم کی گئی ہے جبکہ روزمرہ استعمال کی اشیائے خوردونوش کا سٹاک بھی یقینی بنایا گیا ہے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔رمضان بازاروں میں شکایات سیل بھی قائم کئے گئے ہیں تاکہ کسی بھی شکایت کی صورت میں رابطہ کیا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے رمضان بازار میں سبزی و فروٹ کے سٹالز بھی چیک کئے اور انتظامیہ کو ہدایت کی رمضان بازار میں بہتر کوالٹی کے پھل اور سبزیاں فروخت کیلئے رکھی جائیں۔ اشیائے خوردونوش و فروٹ و سبزی کی کوالٹی پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ ڈپٹی کمشنرنے مختلف پیک اشیاء کے وزن بھی چیک کئے۔اس موقع پر انہوں نے رمضان بازار میں آنے والے شہریوں سے دستیاب سہولیات بارے معلومات بھی لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں