210

لاہور: وزیراعظم عمران خان نے اینٹی کپشن پنجاب میں 800 کیسز کی تحقیقات کی منظوری دے دی.

لاہور (اسد الیاس) وزیراعظم عمران خان نے اینٹی کرپشن پنجاب کے 800 کیسز کی تحقیقات کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان لاہور کے دورے پر پہنچے اور ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اعجاز حسین شاہ نے وزیراعظم سے ملاقات کی، وزیراعظم عمران خان نے لاہور اجلاس میں احتساب سے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اینٹی کرپشن پنجاب کے 800 کیسز کی تحقیقات کی منظوری دے دی، تحقیقات کی منظوری گریڈ 17 تا 22 تک کے بڑے افسران اور ملازمین کے خلاف بھی دی گئی ہے، وزیراعظم نے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سیداعجاز حسین شاہ کو ٹاسک سونپتے ہوئے حکم دیا کہ پنجاب میں جو بھی بڑے لوگ ہیں جنہوں نے خزانے کو نقصان پہنچایا ان کے خلاف کارروائی کی جائے، عمران خان نے اینٹی کرپشن افسران کو ہدایت جاری کی کہ آپ آزادانہ کام کریں، کسی قسم کا کوئی خوف نہیں ہونا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں