207

خان پور/مانسہرہ : منشیات جیسے گھناونے کاروبار میں ملوث اشخاص سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ڈی پی او.ہری پور.

خان پور/مانسہرہ ( حکیم محمد طارق شاد سے) ہری پور پولیس کی جانب سے آئس سمیت دیگر منشیات کے نقصانات سے آگاہی کیلئے خانپور میں خصوصی واک کا انعقاد ہوا۔ جس میں ڈی پی او ہری پور ڈاکٹر زاہد اللہ (PSP)، ایس ڈی پی او خانپور امجد حسین، مقامی بلدیاتی نمائندگان، علماء اکرام، اساتذہ، سول سوسائٹی، طلباء و طالبات اور میڈیا کے نمائندگان نے شرکت کی۔ واک نیشنل بینک خانپور سے شروع ہوکر ٹی ایم اے آفس خانپور میں اختتام پذیر ہوئی۔ واک کے شرکاء نے منشیات کے خاتمے کیلئے ہری پور پولیس کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او ہری پور نے کہا کہ آئس سمیت دیگر منشیات معاشرے میں وہ زہر قاتل ہے۔ جن کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے۔ معاشرے سے منشیات جیسی لعنت کے خاتمے کیلئے سول سوسائٹی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ اساتذہ سکول و کالج کے لیول پر طلباء کو منشیات کے استعمال سے ہونے والے نقصانات کے حوالے سے مناسب آگاہی دیں۔ کیونکہ منشیات کا استعمال انسان کی زندگی پر جانی مالی و معاشرتی نقصان کا باعث بنتا ہے۔ ہری پور پولیس منشیات کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے اور اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے۔ سول سوسائٹی مننشیات کے گھناونےکاروبار میں ملوث افراد کی بروقت نشاندہی کریں اور مقامی تھانہ یا میرے کمپیلن نمبر 03200007550 پر آگاہی دیں تاکہ ضلع ہری پور کو منشیات سے مکمل پاک کیا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں