209

ہارون آباد: میاں نواز شریف ملک کا اثاثہ ہیں اور عوام میاں نواز شریف پر اعتماد کا اظہار کرتی ہے. ڈاکٹر مظہر اقبال، ایم پی اے.

ہارون آباد (پ.ر) نئی ذمہ داریاں دینے اور کارکنان کو فیصلہ سازی کا اختیار دینا میاں نواز شریف کے بیانیے کومضبوط کرے گا، میاں نواز شریف ملک کا اثاثہ ہیں اور عوام میاں نواز شریف پر اعتماد کا اظہار کرتی ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے عوامی ایم پی اے ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے میڈیا نمائندگان سے ٹیلیفونک گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اور شہباز شریف کارکنان پر ہمیشہ اعتماد کرتے ہیں اور ان کو عزت سے نوازتے ہیں، پارٹی قیادت نے جو بڑے فیصلے کیے ہیں ان کے پارٹی اور ملک پر دور زس اثرات مرتب ہونگے، انہوں نے کہا کہ میں تمام پارٹی عہدداران کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں. باالخصوص چوہدری نور الحسن تنویر کو بڑی ذمہ داری ملنے پورے ضلع کی عوام بہت خوش ہے اور ہم چوہدری صاحب کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں. انہوں نے کہا کہ اچھا برا وقت آتا جاتا رہتا ہے جو ثابت قدم رہتے ہیں کامیابی ان کا مقدر ٹھہرتی ہے وہ دن دور نہیں جب مسلم لیگ ن کی حکومت ہو گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں