207

لاہور: دارالحکومت کو4 ماہ تک مفلوج رکھنے والا دھرنا گرد چھوٹا سا احتجاج برداشت نہ کرسکا، مریم نواز۔

اسلام آباد (اسد الیاس سے) مسلم لیگ (ن) کی سینئیر نائب صدرمریم نوازنے کہا ہے کہ دارالحکومت کو چار ماہ تک مفلوج رکھنے والا دھرنا گرد ایک دن کے لیئے چھوٹا سا احتجاج برداشت نہیں کرسکا۔ مسلم لیگ (ن) کی سینئیرنائب صدر مریم نواز نے اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں پر تشدد کی مذمت کی ہے، ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے مریم نوازنے کہا کہ پارلیمنٹ، وزیراعظم ہاؤس اورپی ٹی وی پر حملہ کرکے وفاقی دارالحکومت کو 4 ماہ تک مفلوج رکھنے والا دھرنا گرد ایک دن کے لیے چھوٹا سا احتجاج برداشت نہیں کرسکا۔ مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان کا نام لیے بغیرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا اس لئے ہوا کیونکہ وہ ڈرتا ہے، چور دروازے سے آیا ہے، 10 ماہ میں ووٹ چوروں کا یہ حال ہوگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں