200

ساہیوال: سیکرٹری ماحولیات اسد رحمان گیلانی کا ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو کے ہمراہ ریلو ے روڈ سستے رمضان بازارکا دورہ.

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) سیکرٹری ماحولیات اسد رحمان گیلانی کا ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو کے ہمراہ ریلو ے روڈ سستے رمضان بازارکا دورہ، آٹے کے سٹال اور دیگر اشیاء کے سٹالز کا معائنہ،رمضان بازار میں دستیاب مختلف اشیائے خوردونوش کے نرخ اور کوالٹی چیک کیں -اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات ساہیوال علی اعجاز اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر روحیل بٹ بھی ان کے ہمراہ تھے-اس موقع پر سیکرٹری ماحولیات اسد رحمان گیلانی نے کہا کہ پنجاب حکومت رمضا ن المبارک کے مقدس ماہ میں لوگوں کو اشیاء خوردونوش عام مارکیٹ سے کم نرخوں پر فراہم کر رہی ہے اور اشیاء کی تواتر سے فراہمی کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں -انہوں نے کہا کہ گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی -صوبائی سیکرٹری ماحولیات نے آٹے اور چینی کے سٹالز پر تھیلوں کا وزن اور موائسچر چیک کیا جبکہ صارفین کو فراہم کی جانے والی چینی کے پیکٹوں کا بھی وزن چیک کیا -اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو نے ضلع میں لگائے گئے رمضا ن بازاروں سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سستے رمضان بازاروں میں بہترین کوالٹی کے پھلوں و سبزیوں اور اشیائے ضروریہ کی مارکیٹ سے کم نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے -صوبائی سیکرٹری نے کہا کہ اس بابرکت مہینے میں لوگوں کی بہتری اور سہولت کے لئے جو بھی کام کئے جائیں وہ اللہ تعالی کی رضا اور خوشنودی کے لئے کئے جائیں -قبل ازیں سیکرٹری ماحولیات اسد رحمان گیلانی نے گندم خریداری مرکز غلہ منڈی کا بھی دورہ کیا – صوبائی سیکرٹری نے سنٹر میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا اور ابتک کی گندم خریداری کا ریکارڈ بھی چیک کیا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں