246

پاکپتن: پاکستان اتحاد امت کے مرکزی صدر سید حسن رضا زیدی کے والد معروف روحانی شخصیت سید ظفر علی شاہ اپنے خالق حقیقی سے جاملے.

پاکپتن (خرم شہزاد سے) پاکستان اتحاد ملت کے مرکزی صدر سید حسن رضا زیدی کے واالدمعروف روحانی و مذہبی شخصیت سید ظفر علی شاہ زیدی مختصر علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے مرحوم کی نماز جنازہ پہلے درگاہ بابا فرید الدین مسعود گنج شکر اور بعد ازاں ان کے آبائی علاقہ گودھا شریف میں ادا کی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، مرحوم کے صاحبزادہ سید علی رضا زیدی کو ان کا سجادہ نشین اور جانشین مقررکر دیا گیا. گزشتہ روز ان کی دستار بندی کی گئی مرحوم معروف روحانی و مذہبی شخصیت سید ظفر علی شاہ زیدی کی وفات پر پریس کلب پاکپتن کے صدر وقارفرید جگنو، سرپرست اعلیٰ میاں شاہ عالم بودلہ، چیئرمین پیر امداد حسین، سینئر نائب صدر سمیع اللہ جنرل سیکرٹری پیر غلام فرید الدین چشتی و دیگر عہدیداران و ممبران نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعاکی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں