226

لاہور: دیگر تین صوبوں میں بلدیاتی ادارے اپنی مدت پورے کررہے ہیں تو پنجاب میں کیوں نہیں. چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ.کے ریمارکس.

لاہور (اسد الیاس سے) پنجاب بھر کے بلدیاتی ادارے قبل ازوقت تحلیل کرنے پر لاہور ہائیکورٹ پنجاب حکومت پر برہم، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا کہنا تھاکہ اگر دیگر تین صوبوں میں بلدیاتی ادارے اپنی مدّت پوری کر رہے ہیں تو پنجاب میں کیوں نہیں. یہ بات چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے بلدیاتی اداروں کو قبل از وقت تحلیل کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہی. چیف جسٹس نے مذید سماعت کے لیے لارجر بینچ تشکیل دیدیا جو اِسی مہینے کی 14 تاریخ سے باقاعدہ سماعت شروع کرےگا. بلدیاتی نمائندگان نے امید ظاہر کی ہے کہ انشاءاللہ پنجاب کے بلدیاتی ادارے جلد بحال ہوں گے اور اپنی مدّت پوری کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں