190

پاکپتن: سستا رمضان بازار صرف افسران کے فوٹو سیشن تک محدود، عوام کو سبزی وفروٹ کی خالی ٹوکریاں دیکھ کر لوٹنا پڑا.

پاکپتن (وقار فرید جگنو سے) ضلعی انتظامیہ رمضان بازاروں میں عوام کو ریلیف دینے میں ناکام، رمضان بازار افسران کے فوٹو سیشن تک محدود ہوکر رہ گیا، خریداروں کو مارکیٹ کمیٹی کے اسٹال پر سبزیوں اور فروٹ کی خالی ٹوکریاں دیکھ کر لوٹنا پڑا. خریداروں کا شدید احتجاج. اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ. تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لگائے گئے سستے رمضان بازار افسران کے فوٹو سیشن کی حد تک محدود ہوکر رہ گئے، رمضان بازار میں مارکیٹ کمیٹی نے لاکھوں روپے کی سبسڈی ہڑپ کرنے کا پلان کرتے ہوئے اسٹال پر سبزی و فروٹ کی خالی ٹوکریاں سجا کر خریداروں کو سبزی و فروٹ کی فراہمی روک دی، شہریوں نے میڈیا کو بتایا کہ روزے کی حالت میں گزشتہ ایک گھنٹے سے رمضان بازار میں موجود ہیں مگر مارکیٹ کمیٹی کے عملہ کی جانب سے سبزی و فروٹ فراہم کرنے کی بجائے مسلسل انتظار کروایا جارہا ہے. شہریوں نے بتایا کہ سستا رمضان بازار افسران کے فوٹو سیشن کی حد تک محدود ہوکر رہ گیا ہے. مگر عوام کو کسی قسم کا ریلیف فراہم نہیں کیا جارہا. شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر ساہیوال ودیگر متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں