226

لاہور: سانحہ ساہیوال کے متاثرین کا انصاف کیلئے لاہور میں دھرنا.

لاہور (اسد الیاس س) سانحہ ساہیوال کے متاثرین کا انصاف کیلئے لاہور میں دھرنا. تفصیلات کے مطابق سانحہ ساہیوال میں جاں بحق ہونے والے خلیل کے اہلخانہ انصاف کی عدم فراہمی پر احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔ خبر کے مطابق سانحہ ساہیوال میں جاں بحق خلیل کے اہل ِ خانہ نے گذشتہ روز چیئرنگ کراس پر دھرنا دے کر روڈ بلا ک کردیا، دھرنے کی وجہ سے اطراف کے علاقوں میں ٹریفک جام ہوگیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ سانحہ ساہیوال کو ساڑھے تین ماہ بیت گئے اور اب تک انصاف کے متلاشی ہیں، وزیر اعظم عمران خان نے انصاف دلوانے کا وعدہ کیا مگر کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی، ہمیں ایسا نیا پاکستان نہیں چاہیے جہاں انصاف کے نام پر مذاق ہو۔

اسی سے متعلقہ سابقہ خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

لاہور: سانحہ ساہیوال کے متاثرین کا انصاف کیلئے لاہور میں دھرنا.” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں