219

مانسہرہ: تھانہ صدر کے نئے SHOدوست محمد خان کی دبنگ انٹری سماج دشمن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ.

مانسہرہ(محمد طارق شاد سے) مانسہرہ پولیس نو تعینات ایس۔ایچ۔او تھانہ صدر دوست محمد خان کا تھانہ صدر کا چارج سنبھالنے کے فورا بعد سماج دشمن عناصروں کے خلاف بھرپور کاروائیاں۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر میں نئے تعینات ہونے والے سب انسپکٹر ایس۔ایچ۔او دوست محمد خان نے چارج لینے کے فورا بعد سماج دشمن عناصرکے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 2کلو 215گرام چرس برآمدکر کے ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئیے۔ جب کہ شادی بیاہ اور دیگر تقریبات میں ہوائی فائرنگ کرنے پر ملزمان کے قبضہ سے 6 پستول اور 30 کارتوس برآمد کرکے اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کر لئیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں