200

کوئٹہ: پاک فوج کی جانب سے بلوچستان میں مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام، 3500 مریض مستفید ہوئے.

کوئٹہ (محمد فیاض سے) پاک فوج کے زیر اہتمام بلوچستان کے ضلع آواران میں مفت میڈیکل کیمپ قائم کیاگیا جہاں 3500 سے زائد مریضوں کو علاج کی سہولتیں فراہم کی گئیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے زیراہتمام بلوچستان کے ضلع آواران کے دوردراز علاقہ گشکور اورکولی کے علاقہ میں مفت میڈیکل کیمپ قائم کیا گیا جہاں اسپیشلٹ ڈاکٹر بشمول لیڈی ڈاکٹرز نے 3500 سے زائد مریضوں کو علاج کی سہولتیں فراہم کیں۔ علاج کی سہولت حاصل کرنے والوں میں خواتین اور بچے شامل تھے، میڈیکل کیمپ میں 100 مریضوں کی آنکھوں کی سرجری کی گئی، جب کہ پاک فوج کی جانب سے 150 خاندانوں میں مفت راشن بھی تقسیم کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں