200

پاکپتن: بڑھتی ہوئی آبادی بے شما ر اقسام کے مسائل کو جنم دے رہی ہے. احمد کمال مان. ڈپٹی کمشنر.

پاکپتن (ڈاکٹر محمد امین سے) چھوٹے کنبے کی تشکیل کیلئے بہبود آبادی پر وگراموں کی افادیت سے متعلق آگاہی دی جائے وسائل اور مسائل کے درمیان توازن کو بر قرا رکھنا از حد ضروری ہے بڑھتی ہوئی آبادی بے شما ر اقسام کے مسائل کو جنم دے رہی ہے، محکمہ بہبودی آبادی کے افسران وعملہ عوام کے ساتھ رابطہ کے عمل کو بڑھائیں اور انہیں بہبود آبادی کے پروگراموں کی افادیت سے متعلق رہنمائی دیں، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے ضلعی کوارڈنیشن کمیٹی برائے بہبو د آبادی کے بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں چیف ایگز یکٹو آفسیر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر رانا امتیاز احمد ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ریاض احمد ضلعی آفسیر بہبودا ٓبادی غفران حسین ثاقب چوپڑا الطاف حسین اسسٹنٹ ڈائریکٹر بجٹ اینڈ اکاو انٹس یٰسین قمر خطیب جامع مسجد حضرت بابا فرید الدین مسعو د گنج شکر ؒ قاری سعید احمد، جماعت اہلسنت ساہیوال ڈویژن کے آرگنائزر پیر غلام قطب الدین چشتی سجادہ نشین آستانہ عالیہ پانی پت شریف بھی موجود تھے چیف ایگز یکٹو آفسیر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر رانا امتیاز احمدنے کہا کہ چھوٹے کنبے کی تشکیل کے سلسلہ میں محکمہ صحت محکمہ بہبود آبادی کے ساتھ ہر ممکن تعاون کر رہا ہے ضلعی آفسیر محکمہ بہبود آبادی غفران حسین ثاقب چوپڑا نے کہا کہ محکمہ بہبودی آبادی کے زیر انتظام چلنے والے فیملی کلینک فلاحی مر اکز پر تولیدی صحت کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور شادی شدہ جوڑوں کو چھوٹے کنبے کی افادیت اور بچے کی پیدائش سے متعلق وقفہ رکھنے کیلئے بھی آگاہی دی جا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ عوامی تعاون سے بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پالیں گے محکمہ بہبود آبادی گھر کی دہلیز پر تولیدی صحت سے متعلق سہولیات بہم پہنچا رہا ہے جس کے حو صلہ افز انتائج برآمد ہوں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں