213

پاکپتن: ضلعی انتظامیہ رمضان بازاروں میں عوام کو ریلیف دینے میں ناکام، بازار فوٹو سیشن تک محدود. خریداروں کا شددید احتجاج.

پاکپتن (مقبول حسین سے) ضلعی انتظامیہ رمضان بازاروں میں عوام کو ریلیف دینے میں ناکام، رمضان بازار افسران کے فوٹو سیشن تک محدود ہوکر رہ گیا، مارکیٹ کمیٹی سبزی و فروٹ اسٹال خریداری کیلئے سامان کی مخصوص مقدار مقرر کردی گئی، خریداروں کا شدید احتجاج اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لگائے گئے سستے رمضان بازار افسران کے فوٹو سیشن کی حد تک محدود ہوکر رہ گئے،رمضان بازار میں مارکیٹ کمیٹی نے لاکھوں روپے کی سبسڈی ہڑپ کرنے کا پلان کرتے ہوئے خریداروں کی سبزی و فروٹ کی فراہمی روک رکھی ہے،خریداری کیلئے سبزیوں اور پھلوں کی پاؤ،آدھا کلو اور کلو کے حساب سے مقدار مقرر رکھی ہے،اسی طرح چینی دو کلو سے زیادہ فراہم نہیں کی جارہی،چینی کی خریداری کے دوران بقیہ رقم کی بجائے پاؤڈر جوس کیلثیم کی پڑیاں دی جارہی ہیں شہریوں نے بتایا کہ سستا رمضان افسران کے فوٹو سیشن کی حد تک محدود ہوکر رہ گیا ہے مگر عوام کو کسی قسم کا ریلیف فراہم نہیں کیا جارہا شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب،چیف سیکرٹری پنجاب،کمشنر ساہیوال ودیگر متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں