184

لاہور: دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو نشان عبرت بنایا جائے. پروفیسر غفار امین.

پاکپتن(بیورورپورٹ)ممتاز ماہر تعلیم اور معروف سیاسی سماجی شخصیت پروفیسر غفار امین نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں دہشت گردی کرنے والوں اور ان کے سہولت کاروں کو عبرت کا نشان بنایا جائے دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں کے لیے جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کیا انہوں نے دہشت گردی کے بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں یہ انسانیت کے دشمن ہیں لاہور بم دھماکہ میں 13افراد کی شہادت قابل مذمت اور انتہائی افسوس ناک ہے اور دل خون کے آنسو رو رہا ہے ممتاز ماہر تعلیم اور معروف سیاسی سماجی شخصیت پروفیسر غفار امین نے کہا کہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کی جلد گرفتارکیا جائے اور سخت سے سخت سزا دی جائے .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں