200

پاکپتن: نجی تعلیمی ادارے لٹل اینجلز ایجوکیشن سسٹم میں قرآن مجید کی نمائش کا انعقاد.

پاکپتن (محمد امین سے) پاکپتن کے معروف تعلیمی ادارے لٹل اینجلز ایجوکیشن سسٹم میں رمضان المبارک کی آمد خوشی میں قرآن مجید کی نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ و طالبات کے والدین ورثا صحافیوں انجمن تاجران، مذہبی حلقوں،طلبہ و طالبات اورمردو خواتین کی بڑی تعداد نے جوق در جوق شرکت کی اور ادارہ کی اس سرگرمی کو خوب سراہاقرآن مجیدنمائش کی افتتاحی تقریب میں سنیئر صحافی سعید آسی، پریس کلب پاکپتن کے صدر وقارفرید جگنو، چیئرمین اسدیہ فاؤنڈیشن مفتی زاہد اسدی، ڈوویژنل صدر جمعیت علماء پاکستان راؤ عظمت اللہ، سنیئر قانون دان اشتیاق خاں بلوچ ایڈوکیٹ، نعیم نوازخاں ایڈووکٹ، حافظ افتخار الحسن نقشبندی، الیکٹرانک میڈیا کے جنرل سیکرٹری سید وارث علی شاہ، سکندر نقوی سمیت شہر کی معروف سماجی، سیاسی و مذہبی شخصیات نے شرکت کی اور ادارہ کے کنٹرولر عقیل شہباز ایڈووکیٹ کی تعلیمی میدان میں کی جانے والی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا سنیئر صحافی سعید آسی، پریس کلب پاکپتن کے صدر وقارفرید جگنو، چیئرمین اسدیہ فاؤنڈیشن مفتی زاہد اسدی نے کہا کہ دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم کی فروغ انتہائی قابل تحسین ہے شرکاء نے قرآن مجید کی نمائش کو سراہا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں