193

ڈیرہ مراد جمالی: منشیات فروشوں کے خلاف جرمانے اور سزائیں خوش آئیند ہیں، پولیس اپنی کاروائیاں مکمل خاتمے تک جاری رکھے گی.

ڈیرہ مرادجمالی (محمد فیاض سے) نصیرآباد پولیس کی جانب سے سٹی پولیس تھانہ کی حدود میں منشیات فروشوں کےخلاف ہونے والی کارروائیوں کےمثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے. ایڈیشنل سیشن جج عدالت کی جانب سے چارمنشیات فروشوں کو جرمانے اور مختلف سزائیں سنادی گئی ہیں، مزید منشیات فروشوں کےخلاف بھی کارروائی کا عمل جاری ہے. ایس ایس پی نصیرآباد عرفان بشیر کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او سٹی احسان الحق اورنصراللہ ابڑو محمداکبرلہڑی محمدانورابڑو نےصحافیوں کوبتایا منشیات کے خاتمے اور سماجی برائیوں کے تدارک کے لئے پولیس ہر ممکن وسائل کو بروئے کارلارہی ہے. منشیات جیسی لعنت کو ختم کرکے ہی دم لیں گے. انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ سٹی پولیس نے کارروائی کرکے منشیات کے کئی اڈوں کا قلع قمع کرکے ایک درجن کےقریب منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا تھا. جن میں سے چار منشیات فروشوں کو معززعدالت سے قید اورجرمانے کی سزائیں ہوگئی ہیں. جن میں شیر محمد اصغر علی عاطف علی اور ریاض احمد شامل ہیں جبکہ دیگر کے خلاف عدالت میں سماعت جاری ہے. انہوں نے کہا کہ سزا پانے والے مجرمان نے عدالت میں منشیات فروشی کا الزام قبول کرکےسزا پائی ہے. پولیس اب بھی منشیات فروشوں اوردیگر جرائم پیشہ افراد کےخلاف بھرپورکاروائی عمل میں لارہی ہے قوم کے مستقبل سے کھیلنے والوں کو ہرگز نہیں چھوڑیں گے. سماجی برائیوں کا خاتمہ اور منشیات فروشوں کو نوجوانوں کے مستقبل سے کھیلنے نہیں دیں گے. انہوں نے کہاکہ منشیات جیسی لعنت کی وجہ سے نوجوانوں کی زندگیاں تباہ و برباد ہو رہی ہیں. کئی گھرانے اجڑکررہ گئے ہیں، منشیات معاشرے کے لیے بہت بڑی تباہی کا سبب بن رہی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں