195

پاکپتن: ڈاکٹر افتخار امجد کو پی ایم اے اوکاڑا کا صدر منتخب ہونے پر مباکباد.

پاکپتن (خرم شہزاد سے) ڈاکٹر افتخار امجد کو پی ایم اے کا صدر بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار پی ایم اے پاکپتن کے ضلعی صدر ڈاکٹر معراج خاں، ڈاکٹرعماد ایوب، ڈاکٹر غلام عباس صابر، چیئرمین پریس کلب پیر امداد حسین، صدر پریس کلب وقار فرید جگنو، جنرل سیکرٹری پریس کلب پیر غلام فرید الدین چشتی ایڈووکیٹ، صدر انجمن فلاح مریضاں ڈاکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. انہوں نے کہا کہ ہم ڈاکٹر افتخار امجد کو پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع اوکاڑہ کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں. ڈاکٹر افتخار امجد ممتاز سماجی شخصیت ہیں جن کی ڈاکٹرز کی فلاح و بہبود کیلئے گراں قدر خدمات ہیں. اوکاڑہ کی ڈاکٹر برادری کی جانب سے ان پر اعتماد کا اظہار کرنا خوش آئند ہے. وہ ڈاکٹرز کی فلاح و بہبود کیلئے بھرپور جدوجہد کریں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں