176

لاہور: پنجاب بھر کے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال.

لاہور(اسد الیاس سے) لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایم ٹی آئی ایکٹ کے نفاذ کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری ہے۔ تمام اسپتالوں کی او پی ڈیز میں ینگ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس اسٹاف غیر حاضر رہا تاہم ایمرجنسی، آئی سی ٹی اور آپریشن تھیٹر معمول کے مطابق چلتے رہے۔ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے نتیجے میں مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال میں نرسز ایسوسی ایشن اور پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن بھی شامل ہے۔ ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ایم ٹی آئی ایکٹ کے خلاف ایک ماہ سے پر امن مظاہرے جاری تھے لیکن حکومت ٹس سے مس نہ ہوئی جس پر مجبوراً او پی ڈی بند کرنا پڑی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں