210

ساہیوال: ہیلمٹ کی خلاف ورزی موت کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔پیرریاض احمد، ڈی ایس پی ٹریفک.

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) ہیلمٹ کی خلاف ورزی موت کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ماں باپ کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل کی تباہ کاریوں سے دور رکھیں۔بلا نمبر ورجسٹریشن موٹر سائیکل روڈ پر نہیں چلنے دیں گے۔ ان خیالات کا اظہارڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرساہیوال پیرریاض احمد نے پولیس لائن میں ہیلمٹ لانے کی صورت میں موٹر سائیکلیں واپس کرنے کے موقع پر سواروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے گزشتہ پانچ دنوں میں سینکڑوں ایسے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کی ہے جو کہ ہیلمٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب تھے، کم عمر تھے اور بلا نمبر و رجسٹریشن تھے۔ انہوں نے کہ موٹر سائیکل خطر ناک ترین اور غیر محفوظ سواری ہے بغیر ہیلمٹ ڈرائیو کرنا موت کو دعوت دینا ہے اس لیے والدین اس کی تباہ کارائیوں کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ روزانہ 40 تا 50 لوگ موٹر سائیکل حادثہ کی وجہ سے ہسپتال یا موت کے منہ میں پہنچ جاتے ہیں۔بلا نمبر ورجسٹریشن موٹر سائیکل سڑکوں پر ناٹ آلاؤڈ سمجھیں کم از کم ان کے ہوتے ہوئے نہیں چلیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں