226

پاکپتن: تمام یوٹیلٹی سٹوروں پر کھانے پینے کی اشیاء صارفین کے لیے مارکیٹ سے سستے داموں دستیاب ہیں. طلحہ خان تاج، ریجنل مینجر یوٹیلٹی سٹورز.

پاکپتن (ڈاکٹڑ امین سے) ریجنل منیجر یوٹیلٹی سٹور طلحہ خان تاج نے کہا ہے کہ تمام یوٹیلٹی سٹوروں پر کھانے پینے کی اشیاء صارفین کے لیے مارکیٹ سے سستے داموں دستیاب ہیں. ہم صارفین کی تمام تر ضروریات زندگی سے منسلک چیزوں پر پوری توجہ دیتے ہیں اور اشیاء کی کوالٹی پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے. پورا رمضان صارفین کو سستے داموں اشیاء فراہم رہیں گی۔ ان خیالاتِ کا اظہارانہوں نے سینئر صحافی شیخ اظہر کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا ریجنل منیجر یوٹیلٹی سٹور طلحہ خان تاج نے مزید کہا کہ تمام یوٹیلٹی سٹوروں پر کل سے چینی بھی دستیاب ہوگی اور بغیر کسی شرط کے صارفین کو چینی فروخت کی جائے گی اور پورا رمضان تمام اشیاء سستے داموں دستیاب ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں