219

پاکپتن: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک مشتاق احمد اوجلہ نے سہولت سنٹر کا افتتاح کر دیا.

پاکپتن (رانا صفدر سے) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک مشتاق احمد اوجلہ نے سہولت سنٹر کا افتتاح کر دیا ہے، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک مشتاق احمد اوجلہ نے کہا کہ اب ضلع کچہری کے احاطہ میں سائلین کو ایف آئی آر کی کاپی، ایم ایل سی کی کاپی دستیاب ہوگی نیز سائلین کو جیل سے وکالت نامہ کی تصدیق کی سہولت بھی میسر ہوگی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک مشتاق احمد اوجلہ نے کہا کہ چیف جسٹس کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے عوام کو فوری سہو لیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ سائلین کے وقت کا ضیا ع نہ ہو اور عوام کو مقدمہ کے متعلق تمام مطلوبہ نقول مل سکیں جس سے عوام کی مشکلات کم ہوں گی، ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج ملک مشتاق احمد اوجلہ نے سول کورٹس میں دیوانی فوجداری مقد مات کے ریکارڈ روم کا بھی افتتاح کیا، جس سے سول کورٹس کے فیصلہ شدہ تمام مثل جات کو محفوظ بنانے کیلئے الگ الگ ریکارڈ روم بنا دیے گئے ہیں، اس موقع پر ایڈیشنل سیشن جج شعیب انور قر یشی، ایڈ یشنل سیشن جج احمد شفیع، سنیئر سول جج ملک محمد اویس، سول جج میاں حسن طارق، توصیف عدیل حسن، شہزاد اسلم ممبر پنجاب بار کونسل راؤ رحمان اللہ، ضلعی بار ایسو سی ایشن کے صدر راؤ محمد اکرم، ضلعی جنرل سیکرٹری بار ایسو سی ایشن محمد امجد خان سمیت دیگر متعلقہ ادارون کے افسران و اہلکاران بھی موجود تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں