181

لاہور: ملاوٹ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن، جعلی جوس تیار کرنے والی 5 فیکٹریاں پکڑی گئیں.

لاہور (خصوصی رپورٹ) وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر رمضان المبارک کے دوران ملاوٹ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری. ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق کولا ڈرنکس کے بعد مختلف برانڈز کے جعلی جوس تیار کرنے والی 5 فیکڑیاں پکڑی گئی. 1344 لیڑمضر صحت جوس،525 لیڑجعلی کاربونیٹڈ ڈرنکس،5 ہزار 300 خالی ڈبے برآمد. بھاری مقدار میں کھلے رنگ اور کیمیکل برآمدکر کے تلف کر دیے گئے۔ 5 گیس سیلنڈر، 3فلنگ مشینیں، سٹوریچ ٹینک، جعلی لیبلز اور دیگر خام مال بھی برآمد۔ مرید کے میں استعمال شدہ خالی بوتلوں کو دوبارہ بھر کے سپلائی کرنے والی فیکتری سیل کی گئی۔ کیمیکلز اور گندے پانی سے مختلف برانڈز کی جعلی ڈرنکس تیار کی جا رہی تھیں۔ جعل سازی کا مکروہ دھندہ کرنے والے فیکڑی مالک کے خلاف مقدمہ درج کر وا دیا گیا اوکاڑہ میں ندیم آئس ڈرنک جب کہ ساہیوال میں آفتاب جوس، ندیم جوس اور کاشف جوس فیکڑی کو سیل کیا گیا۔ مصنوعی فلیورز، کھلے رنگوں اور کیمیکلز سے مضرصحت جوس تیار کیا جا رہا تھا۔ پھلوں کا جوس تیار کرنے والی فیکڑیوں میں پھل نام کی کوئی چیز موجود نہیں پائی گئی۔ جوس کے نام پر کیمیکلز کو دلکش پیکنگ لگا کر مہنگے داموں فروخت کیا جاتا تھا۔ عوام سے گزارش ہے کہ بازار کی ڈبہ بند ڈرنک کی نسبت گھر کے بنے تازہ جوس کو ترجیح دیں۔ ملاوٹ مافیا کے خاتمے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ساتھ دیں، اپنے اردگرد کڑی نظر رکھیں۔ گلی محلوں میں جعل ساز مافیا کے ٹھکانوں کی نشاندہی کر کے اپنا قومی فریضہ ادا کریں۔ کسی بھی شکایت کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن یا فیس بک پر ان باکس کر یں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں