222

اوکاڑا: رینالہ خورد میں وزیر اعظم عمران خان کے دورہ کے دوران مقامی میڈیا کو کوریج سے روک دیا گیا.

اوکاڑا (میاں محمد حسین شہزاد سے) رینالہ خورد میں وزیر اعظم عمران خان کے دورہ رینالہ کے دوران مقامی میڈیا کو کوریج سے روک دیا گیا۔ لوکل و پرائیویٹ میڈیا کی بجائے سرکاری صحافیوں کو ہاوسنگ افتتاحی تقریب کی کوریج کے لیے بطور خاص اسلام آباد سے مدعو کیا گیا تھا. وزیر اعظم کے دورہ کو صرف سرکاری صحافیوں نے ہی کور کیا. دیگر و مقامی صحافیوں کو سرکاری صحافیوں سے معلومات حاصل کرنے کا کہا گیا. وزیر اعظم کے جلسہ کے لئے بڑی لاگت سے لگثری پنڈال تیار کیا گیا. ائیرکنڈئشنڈ پنڈال میں 350 وی وی آئی پیز، 300 وی آئی پی جب کہ تین ہزار کے قریب پی ٹی آئی کارکنوں کے لئے نشستیں مختص کی گئی تھیں۔ ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کیلئے پانی کا کوئی انتظام نہ تھا. پولیس اہلکار شدید گرمی میں پانی کے بغیر ڈیوٹی دیتے رہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں