200

اسلام آباد: شریف برادران پہلے کی طرح بھاگ گئے تو انہیں نقصان ہوگا، مولابخش چانڈیو

اسلام آباد (طارق شاد سے) پیپلزپارٹی کے مرکزی ترجمان مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ شریف برادران پہلے کی طرح بھاگ گئے تو انہیں نقصان ہوگا۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما سینٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ شہباز شریف کا جانا اور بڑے میاں صاحب کا یہاں رہ جانا مجھے ڈر ہے ان کی سیاست مشکوک ہو جائے گی، شریف برادران پہلے کی طرح بھاگ جائیں گے اور اپوزیشن کے ساتھیوں کو اعتماد میں نہیں لیں گے تو ان کو نقصان ہو گا۔ مولابخش چانڈیو نے کہا کہ نواز شریف نے خدا خدا کر کے (ن) لیگ کو سیاسی پارٹی بنایا اب اگر پھر وہی رویہ اپنایا گیا تو اس طریقے سے ان کا سارا بیانیہ مشکوک ہو جائے گا، (ن) لیگ باوقار انداز میں سیاست کرے گی تو اچھی بات ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں