199

اسلام آباد: مہنگائی بم .. پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے لٹر تک اضافے کا امکان.

اسلام آباد (راجہ ساجد سے) یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے نجی ٹی وی کے مطابق عید پر حکومت کی جانب سے عوام کو مہنگائی کا ایک اور تحفہ ملنے والا ہے اور یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے ذرائع پٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ یکم جون سے پٹرولم کی قیمت میں ساڑھے 9 روپے فی لیٹر ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 50 پیسے لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے 85 پیسے اور مٹی کا تیل بھی 12 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے ذرائع کے مطابق قیمتوں میں اضافے کی سمری 30 مئی کو زارت خزانہ کو ارسال کی جائے گی جب کہ نئی قیمتوں کا اطلاق وزیراعظم کی مشاورت سے ہوگا۔ تاہم متعلقہ اتھارٹیز کی طرف سے جاری اخباری بیانات کے مطابق ایسی کوئی سمری تیار ہی نہیں کی گئی ہے اور ایسی سمری کی تمام ترخبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں