196

پاکپتن: کھیلیں نو جوانوں میں جذبہ مسابقت پرو ان چڑھانے کا اہم زریعہ ہیں. اسسٹنٹ کمشنر علی عاطف بٹر.

پاکپتن (خرم شہزاد سے) کھیلیں نو جوانوں میں جذبہ مسابقت پرو ان چڑھانے کا اہم زریعہ ہیں، کھیلوں نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے اور معاشرے کے سدھار کی بنیادی کلید ہیں، معاشرہ کے صاحب الرائے لوگ اور تمام طبقات کے افراد نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنے میں اپنا موثر کردار ادا کریں کیونکہ صحت مند نوجوان ہی ملکی ترقی و استحکام کے ضامن ہیں، ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر علی عاطف بٹر نے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام پلے گروانڈ میں رمضان المبارک فلڈ لائیٹ کرکٹ میلہ کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفسیر فیصل عمران وٹو تحصیل سپور ٹس آفسیر شفقت رسول صالح محمدریاض وٹو اوردیگر افسران بھی موجود تھے رمضان المبارک فلڈ لائیٹ کرکٹ میلہ کے سلسلہ میں ہونے والے میچ پاکپتن سٹار بمقابلہ پاکپتن ایگلز کے مابین منعقد ہوئے، دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا، جس میں پاکپتن سٹار نے اپنے مد مقابل ٹیم کو شکست دے کر فتح حا صل کی، اسی طرح پاکپتن لائن اور پاکپتن پاکپتن گرین کے مابین کرکٹ میچ کھیلا گیا، جس میں پاکپتن لائن نے اپنے مد مقابل ٹیم پاکپتن گرین کو شکست دے کر فتح حا صل کی، علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر علی عاطف بٹر نے ہٹ لگا کر فلڈ لائٹ کرکٹ میلے کا افتتاح کیا، علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر علی عاطف بٹر اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفسیر فیصل عمران وٹو نے فتح حاصل کرنے والی اور رنر اپ ٹیم کے کھلاڑیوں کی حو صلہ افزائی کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں