201

ساہیوال: رمضا ن المبارک کا حقیقی مقصد محروم طبقات کا احساس کرنا اور اپنے نفس کو ہر قسم کی برائیوں سے روکنا ہے. فاروق اکمل، اے ڈی سی جی.

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) اے ڈی سی جی ساہیوال فاروق اکمل نے کہا ہے کہ رمضا ن المبارک کا حقیقی مقصد محروم طبقات کا احساس کرنا اور اپنے نفس کو ہر قسم کی برائیوں سے روکنا ہے،انسانیت کا درد رکھنے والے انسان ہی اصل روزہ دار اور عبادت گزار ہے،بلا تفریق رنگ و نسل لوگوں کیلئے اپنا وقت،مال اور وسائل خرچ کرنے والے لوگ معاشرے کیلئے ماتھے کا جھومر ہیں جو اپنا آرام و سکون چھوڑ کر عوام کی خدمت کررہے ہیں -ان خیالات کا اظہار انہوں نے عبدالحمید ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام ڈی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال میں سحر و افطار و دستر خوان کے دورے کے دوران کہی -اس موقع پر ایم ڈی ایچ کیو ڈاکٹر شاہد نذیر،سابق چیئر مین پی ایچ اے پیر احسان الحق ادریس،ممبر پنجاب بار کونسل محمد افضل چوہدری ایڈوکیٹ،ڈائریکٹر انفارمیشن عقیل اشفاق،ڈائریکٹر آرٹ کونسل ڈاکٹر ریاض ہمدانی،ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن امتیاز چیمہ،ڈی ایم پی ایس او بلال رسول،بنک مینجر نوید احمد،بنک مینجر ریٹائرڈ احسان الحق،سماجی شخصیت چوہدری افضال ہندل،سینٹری انچارج محمد ندیم،چوہدری الطاف الرحمن،چوہدر ی رشید اکمل،حافظ وحید احمد،صدیق سرفراز،مہر محمد عباس اور ایس اے ساجد بھی موجود تھے-انہوں نے ٹرسٹ کے روح رواں ثاقب حمید چوہدری کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جس طرح وہ مریضوں اور ا ن کے لواحقین کی رمضان المبارک میں مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کیلئے روزانہ کی بنیاد پر سحر و افطار کا انتظام کر رہے ہیں اسی طرح اگر صاحب حیثیت اور مخیر حضرات اپنے اپنے علاقہ میں خود کو فلاحی کاموں میں سر گرم کریں تو محروم طبقات کی مدد بھی ہو سکتی ہے اور ایک احسان مروت کا حامل معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے -ثاقب حمید چوہدری نے کہا کہ انسانیت کی خدمت عظیم عبادت ہے اور سحر و افطار دستر خوان پر لوگوں کی خدمت سے جو دلی سکون اور اطمینان ملتا ہے وہ میرا اثاثہ ہے -بیمار اور دکھی لوگوں کیلئے ہر فرد کو آگے آنا ہو گا کیونکہ جو طمانیت انسانوں کے دکھوں کا مداوا کرنے میں ہے وہ کسی اور کام میں نہیں –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں