196

اوکاڑا: خواتین پارٹی کا ہر اول دستہ ہیں خواتین کی تضحیک کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی. گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی شازیہ احمد نواز سے گفتگو.

اوکاڑا (وقار فرید جگنو سے) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی راہنما شازیہ احمد نواز اور گورنر پنجاب چوہدری سرورکی اہم ملاقات تنظیمی امور پر تبادلہ خیالات کیا. تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی راہنما شازیہ احمد نواز نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما گورنر پنجاب چوہدری سرورسے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اس موقع پر اوکاڑہ سمیت پنجاب بھر کے مختلف اضلاع کی تنظیمی امور پر تبادلہ خیالات کیا شازیہ احمد نواز نے کہا کہ اوکاڑہ پاکپتن سمیت مختلف علاقوں میں تحریک انصاف کے بنیادی کارکنان اور درینہ ساتھیوں کو نظر انداز کیا جاتا ہے با لخصوص اوکاڑہ میں چند پیرا شوٹرز کے زریعے کارکنان کا استحصال کیا جا رہا ہے. خواتین کے ساتھ منصوبہ بندی کے تحت غیر اخلاقی رویہ رکھا جا رہا ہے اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنان پارٹی کا اثاثہ ہیں اور خواتین پارٹی کا ہر اول دستہ ہیں خواتین کی تضحیک کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی راہنما شازیہ احمد نوازکو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں