204

پاکپتن: وائس چیئرمین نیب کو چیئرمین بنانے کیلئے خود عمران خان نے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے خلاف کھناؤنی سازش کی ہے. میاں احمد رضا مانیکا.

پاکپتن (وقار فرید جگنو سے) بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے لوگ شدید پریشان ہیں اور وزیر اعظم قوم سے مسلسل غلط بیانی کر ہیں کہ سب ٹھیک ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ممبرقومی اسمبلی میاں احمد رضا خاں مانیکا نے پارٹی کارکنان عمائدین شہر اور صحافیوں کے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیاافطار ڈنر میں ممبر قومی اسمبلی رانا ارادت علی خان،میاں فاروق احمد خان مانیکا، پریس کلب پاکپتن کے صدر وقارفرید جگنو، چیئرمین پیر امداد حسین، مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر امتیاز علی خاں، جنرل سیکرٹری محمد جمیل فریدی،سابق چیئرمین بلدیہ چوہدری مظفر اقبال، وائس چیئرمین چوہدری اسرار احمد، سمیت سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی انہوں نے کہا کہ پاکستان کا روپیہ انتہائی نچلی سطح تک گر گیا ہے اور معیشت تباہ ہو چکی ہے ضرورت زندگی کی تمام تر اشیاء عام عوام کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں مسلط کی گئی اس حکومت نے ملک میں شدید معاشی بحران پیدا کر دیا ہے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ممبرقومی اسمبلی میاں احمد رضا خاں مانیکا نے کہا کہ نیب کے وائس چیئرمین کو چیئرمین بنانے کیلئے خود عمران خان نے چیئرمین نیب(ر) جسٹس جاوید اقبال کے خلاف کھناؤنی سازش کی ہے اس کی پالیمانی تحقیقات ہو نی چاہیے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں