178

لاہور: چیرمین نیب کے خلاف جعلی ویڈیو اسکینڈل میں منظم گروہ ملوث ہونے کا انکشاف.

لاہور(اسد الیاس سے) چیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے خلاف جعلی ویڈیو اسکینڈل میں منظم گروہ ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس گروہ کے ہاتھوں متاثرہ افراد سردار اعظم رشید، صبا حامد، شمشاد جہان نے انکشاف کیا کہ چیرمین نیب کی جعلی وڈیو بنانے والے گروہ کے کارندے طیبہ گل اور اس کا خاوند فاروق نول ہیں، گروہ میں خواتین سمیت پولیس، آئی بی، سی آئی اے، ایف آئی اے سمیت دیگر اداروں کے افسران ملوث ہیں۔ یہ گروہ اغوا، زمینوں پر قبضے اور جعلی ویزا پر بیرون ملک بھیجنے کا کام کرتے ہیں۔ سردار اعظم رشید نے کہا کہ یہ گروہ لوگوں سے اب تک کروڑوں کا فراڈ کرچکا ہے، اس کے بعد متاثرہ افراد کے خلاف ایف آئی آر کٹوا کر بلیک میل کرتے ہیں، پھر ان کے بچوں کو اغوا کرکے ڈرا کر ماہانہ بنیادوں پر لاکھوں روپے ہتھیاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں