181

پاکپتن: پولیس ان ایکشن، کاروائی کے داران بڑی کامیابی، 36 کلو سے زائد چرس جدی اسلحہ، 116 اشتہاری گرفتار.

پاکپتن(ولی محمد سے) پولیس کو مختلف سرچ آپریشنز کے دوران بڑی کامیابی مل گئی،36 کلو سے زائد چرس،جدید اسلحہ برآمد،116 اشتہاریوں کو بھی گرفتار کر لیاتفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پاکپتن پولیس نے مختلف آپریشنز کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 36 کلو سے زائد چرس،ایک کلو افیون اور ایک ہزار لیٹر سے زائد شراب برآمد کر لی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار نے کہا کہ پولیس نے ناجائز اسلحہ کے 66 مقدمات درج کر کے 66 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف،دو رائفلیں،سات بندوقیں،52 پسٹل اور سینکڑوں گولیاں برآمد کر لیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس نے علاقہ میں خطرے کی علامت بنے 49 اشتہاری مجرمان سمیت 116 اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت 19 سرچ آپریشز کے دوران 983 اشخاص کی بائیو میٹرک تصدیق اور 5 افراد کو حراست میں لیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں