200

ساہیوال: وفاقی محتسب سیکرٹریٹ وفاق کے 188اداروں اور محکموں سے متعلق شکایات کو سن کر عوم کو ریلیف فراہم کر رہا ہے- عنایت اللہ ڈولہ، ڈائریکٹر جنرل.

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کے ڈائریکٹر جنرل عنایت اللہ دولہ نے کہا ہے کہ وفاقی محتسب کا ادارہ عوام کے مسائل اور وفاقی اداروں سے ان کو در پیش مشکلات کے فوری حل میں اہم کردار ادا کر رہا ہے جہاں کسی بھی شکایت پر 60دنوں میں فیصلہ ہوتا ہے -سیکرٹریٹ وفاق کے 188اداروں اور محکموں سے متعلق شکایات کو سن کر عوم کو ریلیف فراہم کر رہا ہے -انہوں نے یہ بات ساہیوال چیمبر میں تاجروں اور صنعت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہی -اس موقع پر چیمبر کے صدر راشد حمید چوہدری اور دوسرے عہدیداران بھی موجود تھے-انہوں نے بتایا کہ محتسب کے 70ہزار فیصلوں میں سے ایک فیصد فیصلوں کے خلاف اپیلیں کی گئی جس سے ادارے پر اعتماد کا اظہار ہوتا ہے -عنایت اللہ دولہ نے بتایا کہ عوام میں وفاقی محتسب کے ادارے کے غرض وغایت سے آگہی کے لئے خصوصی مہم شروع کی گئی ہے تا کہ عوام اس ادارے کے ذریعے اپنے مسائل حل کراسکیں اور وفاقی اداروں کی کارکردگی بھی بہتر ہو -انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اہلکاروں کی طرف سے رشوت مانگنے یا کام نہ کرنے کے بارے میں فوری شکایت کی جائے تا کہ اس کا فوری ازالہ کیا جا سکے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں