250

پاکپتن: تھانہ صدر پولیس کی بڑی کاروائی، 9 کلو سے زائد چرس، ناجائز اسلحہ برآمد۔ سعید انور ڈی ایس پی صدر سرکل کی پریس کانفرنس.

پاکپتن (وقار فرید جگنو سے) تھانہ صدر پولیس کی بڑی کاروائی، 9 کلو سے زائد چرس، ناجائز اسلحہ برآمد۔ ڈی ایس پی صدر سرکل سعید انور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ڈ ی پی او عبادت نثار کی ہدایت پر تھانہ صدر پولیس کا منشیات فروش و جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، تھانہ صدر پولیس نے ساڑھے 9 کلو چرس و ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ اس موقع پر ایس ایچ او عاشق عابد مہار، اے ایس آئی ظفر خان بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ تھانہ صدر پولیس نے دیپالپور سے آنے والی کار کو چیک کیا کار سے چھ کلو 600 گرام چرس برآمد ہوئی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تھانہ صدر پولیس نے منشیات فروش حاجراں بی بی سے ایک کلو 180 گرام چرس برآمد کی، تیسری کاروائی میں تھانہ صدر پولیس نے 9 ایس پی سے شفیق کو گرفتار کر کے 1540 گرام چرس برآمد کی چوتھی کاروائی میں تھانہ صدر پولیس نے ملک پور پل سے محمد آصف کو گرفتار کر کے 320 گرام چرس برآمد کی،علاوہ ازیں تھانہ صدر پولیس نے ریکارڈ یافتہ ملزم فیاض عرف فیاضی کو گرفتار کرکے ایک کلاشنکوف اور گولیاں برآمد کیں۔ ڈی ایس پی صدر سرکل سعید انور نے کہا کہ منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں ایس ایچ او صدر عابد عاشق مہار کی کارکردگی ضلع بھر میں نمایاں ہے۔ ایس ایچ او صدر نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کر رکھا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں