206

ساہیوال: عوامی مسائل کے فوری حل کیلئے ضلع کونسل ہال میں کھلی کچہری کے دوران محمد زمان وٹو ڈپٹی کمشنر کی گفتگو.

ساہیوال(خصوصی رپورٹ) ڈپٹی کمشنر ساہیوال محمدزمان وٹو نے عوامی مسائل کے فوری حل کیلئے ضلع کونسل ہال میں کھلی کچہری لگائی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیومحمدنوازگوندل،ایس پی انوسٹی گیشن شاہدہ نورین سمیت تمام سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کھلی کچہری میں سائلین کی شکایات سنیں اوران کے حل کیلئے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو مناسب احکامات جاری کردیئے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمدزمان وٹونے کہا کہ عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے۔مظلوم عوام کی عزت وتکریم اور دادرسی ہمارا فرض ہے۔کھلی کچہری میں موصول ہونے والی درخواستوں میں زیادہ تر کا تعلق ریونیو اور کارپوریشن سے تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں