191

کراچی: ننھے احسن کی ہلاکت کی تحقیقات مکمل، ایک کانسٹیبل ذمہ دار اور تین بے قصور قرار.

کراچی (محمد یوسف سے) صفورہ چورنگی کے قریب پولیس فائرنگ سے شیر خوار احسن کے جاں بحق ہونے کی تحقیقات مکمل ہوگئیں. بچہ، گرفتار پولیس اہلکار امجد خان کی فائرنگ سے جاں بحق ہوا جب کہ تین اہلکار بے قصور قرار پائے ہیں۔ ذرائع کے مطابق 16 اپریل کو سچل تھانے کے علاقے یونیورسٹی روڈ صفورہ چورنگی کے قریب پولیس اہلکاروں کی مبینہ فائرنگ سے رکشا میں سوار 20 ماہ کا شیر خوار محمد احسن جاں بحق اور والد کاشف زخمی ہوگئے تھے۔ رکشا میں سوار مقتول احسن کی والدہ معجزانہ طور پر محفوظ رہی تھیں۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس اہلکاروں نے موقف اختیارکیا تھا کہ ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کمسن محمد احسن ہلاک ہوا تاہم مقتول کے اہل خانہ نے پولیس اہلکاروں کے موقف کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے براہ راست فائرنگ کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں