178

راولپنڈی: خواتین اور بچوں کیلیے نئی جیل بنانے کا پراجیکٹ تیار.

راولپنڈی (محمد طارق شاد سے) سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کی بھرمار کے باعث نئی ڈسٹرکٹ جیل راولپنڈی، خواتین جیل اور کم عمر بچوں کے لیے نئی جیل بنانے کا پراجیکٹ تیار کر لیا گیا ہے۔ خواتین جیل اور کم عمر بچوں کے لیے نئی جیل ڈسٹرکٹ جیل راولپنڈی کہلائے گی۔ اس کے ایک حصہ میں عورتوں اور دوسرے حصہ میں کم عمر بچوں کی جیل ہوگی، خواتین جیل کے منتظمین بھی خواتین اہلکار ہوں گی، نئی ڈسٹرکٹ جیل کے لیے چک بیلی خان کے قریب موضع جرکھی میں600 کنال اور بسالی میں600 کنال کی اراضی کا چناؤ کیا گیا ہے جب کہ ان دونوں مقامات کا جیل کے اعلیٰ حکام کو باقاعدہ وزٹ کرا دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں