214

لاہور: مہنگائی کی تناسب سے اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے. ملک لطیف شہزاد، مرکزی صدر پنجاب ٹیچرز یونین.

لاہور(اسد الیاس سے) پنجاب ٹیچر یونین کے مرکزی صدر ملک لطیف شہزاد نے یونین کے عہدیداران اور اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیزوں کے نرخ مہنگے ہونے کی وجہ سے اساتذہ کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے. ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کی ملازمین کی تنخواہیوں اور پنشن میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ اڈہا ک ریلیف الاؤنسز 2016/17-18کو اساتذہ کی بنیادی تنخواہوں میں ضم کیا جائے اس موقع پر مرکزی چیئرمین چوہدری وقارعلیم مرکزی نائب صدر محمد زبیر، فیصل حسنین غفاری مرکزی صدر خواتین مسز روبینہ اسلم نورانی مرکزی نایب صدر خواتین ونگ مسز فرزانہ وٹومرکزی سیکرٹری اطلاعات نور احمد نوری ضلعی چیئرمین لاہور میاں ریاض عاشق علی اوکاڑہ جمشید خاں ضلعی صدر پاکپتن صدر بہاولنگر اختر علی شیرازی کوارڈنیٹر ساہیوال محمد رمضان بھٹی صدر فیصل آباد امانت علی صدر ننکانہ حکیم سلمان اظہر صدر حافظ آبار رائے شاہ نواز صدر قصور ملک نعمت، میاں خدا بخش وٹو، نصراللہ خاں ورک، کرامت علی شاہ، مدثر ارباب، چوہدری لطیف، شہزاد مصطفی گجر، سردار اختر علی ڈوگر و دیگر بھی موجود تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں