265

پاکپتن: انجمن فلاح مریضاں وجہاد فار زیرو تھیلیسیمیا کے زیر انتظام تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے سیمینار و بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد. 30 رضا کارون نے خون کا عطیہ دیا.

پاکپتن(بیورورپورٹ) خون کا عطیہ دے کر دوسروں کی جان بچانے والا انسان عظیم ہے ان خیالات اظہار چیف ایگزیکٹوآفیسر ڈسرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر امتیاز احمد رانا نے جہاد فار زیرو تھیلیسیمیا ٹیم سرعام پاکپتن انجمن فلاح مریضاں پاکپتن پریس کلب پاکپتن کے زیر اہتمام پریس کلب پاکپتن میں تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کیلئے بلڈڈونیشن کیمپ کا انعقاد کے موقع پر کیا بلڈڈونیشن کیمپ کا مقصد تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کو عید سے پہلے خوشیاں فراہم کرنا تھا تاکہ خون کی کمی اور خون نہ ملنے کی وجہ سے کوئی بچہ عید کی خوشیوں سے محروم نہ رہے. بلڈ ڈونیشن کیمپ کی تقریب میں مہمان خصوصی چیف ایگزیکٹو ہیلتھ ڈاکٹرامتیاز احمدرانا پریس کلب پاکپتن کے صدر وقارفرید جگنو نے خصوصی شرکت کی بلڈڈونیشن کیمپ کی تقریب سے سر عام ٹیم کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات میک پاکستان گرین کے مرکزی صدر علی حسنین مسعود، جہاد فار زیرو تھیلیسیمیا.پاکپتن چیپٹر کے کوارڈنیٹر ناظم حسین تابلو، انجمن فلاح مریضاں کے صدر ڈاکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی، چوہدری عفان کمبوہ خدمت خلق ویلفیئر کے صدر ڈاکٹر نذیر فریدی پاکستان لاء کالج کے کنٹرولر ملک فاروق احمد نومی ایڈوکیٹ ارسلان شانی، پریس کلب پاکپتن کے جائنٹ سیکرٹری طاہر فرید نے بھی خطاب کیا اس موقع پر چیف یگزیکٹو ہیلتھ ڈاکٹرامتیاز احمدرانا نے تھیلیسیمیاسنٹر کے قیام کا اعلان کیا تقریب کے آخر میں 30رضاکاروں نے خون عطیہ بھی دیا. خون کے عطیہ کے لیے ٹیسٹ اور بلڈ بیگز انجمن فلاح مریضاں کی طرف سے مہیا کیے گئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں