186

پاکپتن: رمضان بازاروں میں سبزی و پھلوں کی قیمتوں کو عوامی دسترس میں رکھنے کیلئے حکومت بھر پور کوشش کر رہی ہے. اشفا ق الرحمن

پاکپتن(محمد امین سے) ڈپٹی سیکرٹری زراعت اشفاق الرحمن نے ماہ صیام کے سلسلہ میں لگائے گئے رمضان بازاروں کا دورہ کیا ڈپٹی سیکرٹری زراعت اشفاق الرحمن نے رمضان بازراوں میں لگائے گئے مختلف اشیائے ضروریہ کے سٹالز چیک کیے اورمعیار و مقدار کی کو الٹی کا جائزہ لیا اس موقع پر لائیوسٹاک آفیسر ڈاکٹر اشفاق ہمدرد انجمن سیل گاؤں کے جنرل سیکرٹری، درالکفالت کے مہتمم راؤاسلام شریفی بھی موجود تھے انہوں نے رمضان بازارں میں مارکیٹ کمیٹی کے سٹال میں موجود سبزیاں پھلوں دالوں اور فراہم کیے جانے والے آٹے کی کوالٹی اور وزن کو بھی چیک کیا ڈپٹی سیکرٹری زراعت اشفاق الرحمن نے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں رمضان بازاروں میں سبزی و پھلوں کی قیمتوں کو عوامی دسترس میں رکھنے کیلئے حکومت بھر پور کوشش کر رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں