209

ساہیوال: تعلیمی بورڈ ساہیوال کا رشوت خوراسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ محمدامین عباسی رنگے ہاتھوں گرفتار.

ساہیوال (بیورورپورٹ) تعلیمی بورڈ ساہیوال کا رشوت خوراسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ محمدامین عباسی رنگے ہاتھوں گرفتار، کارروائی جوڈیشل مجسٹریٹ حمادرضا کی نگرانی میں سرکل افسرانٹی کرپشن تقی عباس نے سرانجام دی۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ساہیوال میں محمدامین عباس جو گریڈ16میں بورڈ میں بطوراسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کام کررہاہے نے رشوت کا بازارگرم کررکھاتھا۔ گزشتہ روز تحصیل چیچہ وطنی چک نمبر 119/7D-R کے رہائشی پرکٹ جان مسیح سے اس کے کام کے لئے مذکورہ ملزم نے بھاری رشوت طلب کی۔ ابتدائی طور پرمعاملہ 50ہزار روپے میں طے پایا۔ رشوت کی شکایت پر ریجنل ڈائریکٹرانٹی کرپشن نے متعلقہ سرکل افسرکوفوری کاروائی کا حکم جاری کیاجس پر جوڈیشل مجسٹریٹ حمادرضاکی نگرانی میں چھاپہ مارٹیم نے ملزم کو رنگے ہاتھوں رشوت وصول کرتے گرفتارکرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں