211

ساہیوال: محکمہ خوراک کی بڑی کارروائی،غیرقانونی طور پر سٹاک کی گئی گندم کے چارہزارتھیلے برآمد.

ساہیوال(خصوصی رپورٹ) محکمہ خوراک کی بڑی کارروائی،غیرقانونی طور پر سٹاک کی گئی گندم کے چارہزارتھیلے برآمد،کاروائی سپیشل برانچ کی نشاندہی پر عمل میں لائی گئی۔محکمہ خوراک کے انچارج فلیگ سنٹر قادرآباد فوڈ گرین انسپکٹر حافظ مقصودخالد کو بذریعہ سپیشل برانچ اطلاع ملی کہ گاؤں 75/5-Rمیں بڑی مقدارمیں گندم سٹاک کی گئی ہے جس پر انہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سیمن پروڈکشن یونٹ کے قریب چھاپہ مارکر4000تھیلے گندم برآمد کرکے قبضہ میں لے لی۔گندم کی مالیت لاکھوں روپے بنتی ہے جو مقامی کسان نے اپنے ڈیرے پرسٹورکررکھی تھی۔اس موقع پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انچارج گندم خریداری مرکزحافظ مقصود خالد نے کہاکہ بمطابق قانون گندم قبضے میں لے لی گئی۔حکومتی پالیسی وقیمت کے مطابق کسان کو اس کی گندم کے پیسے اداکردیئے جائیں گے۔انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ ملکی ضروریات کے پیش نظرگندم محکمہ خوراک کو فروخت کریں تاکہ مقررکردہ ہدف مکمل کیاجاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں