213

پاکپتن: ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹ کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا. احمد کمال مان، ڈپٹی کمشنر.

پاکپتن (محمد امین سے) ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹ کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا رمضان بازاروں میں لگائے جانے والے اسٹالز پر دالیں سبزیاں آٹا چینی پھل گوشت اور انڈوں سمیت تمام اشیاء سستے داموں مہیا کی جا رہی ہیں ماہ رمضان المبار ک برکتیں سمیٹنے کا مہینہ ہے تاجر حضرات، دوکاندار ملاوٹ سے پاک اشیاء فراہم کریں اور اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مخلصانہ انداز میں تعاون کریں ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے رمضان بازاروں کادورہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر لائیو سٹاک آفیسر ڈکٹر اشفاق ہمدرد انجمن سیل گاؤں کے جنرل سیکرٹری راؤ اسلام شریفی و دیگر بھی موجودتھے انہوں نے سستے رمضان بازاروں میں خریداری کیلئے آنے واے صارفین کی سہولت کیلئے بھی اقدامات کیے گئے ہیں، تاجر تنظیمیں اور دوکاندار اللہ کی رضا و خو شنودی حا صل کرنے کیلئے کم شرح منافع پر بہترین کوالٹی کی اشیائے ضروریہ فروخت کریں اور زائدالمعیاد اور گلی سڑی سبزیاں اور پھل رمضان بازار میں ہر گز نہ رکھے جائیں تمام اداروں کے افسران عوام کو رمضان بازراوں کے افادیت کے ثمرات سے مستفید کریں راؤ اسلام شرفی نے کہا کہ آفسران اور رمضان بازار کا عملہ رمضان بازاروں میں خریداری کیلئے آنے والے صارفین کی حوصلہ افزائی کریں اور ان کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں